نیویارک(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کے خلاف نیویارک کے مشہور ٹائم اسکوائر پر بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور آئی ایم آ مسلم ٹو یعنی میں بھی ایک مسلمان ہوں کے نعرے لگائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کے خلاف اس ویک اینڈ پر بھی امریکا میں متعدد مقامات پر مظاہرے جاری رہے۔ گزشتہ روز ایک بڑا اجتماع نیویارک شہر کے مشہور ٹائم اسکوائر پر ہوا، جس میں ہزاروں
افراد شریک ہوئے اور آئی ایم آ مسلم ٹو یعنی میں بھی ایک مسلمان ہوں کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر بعض افراد نے امریکی پرچم اٹھا رکھے تھے، جب کہ کچھ نے پلے کارڈز پکڑ رکھے تھے، جن پر نو مسلم بین یعنی مسلمانوں پر پابندی نہیں درج تھا۔ اس ریلی سے نیویارک کے میئر اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما بِل ڈے بلاسیو نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک ایسا ملک ہے، جو تمام اعتقادات اور مذاہب کا تحفظ یقینی بناتا ہے۔