کابل(آئی این پی)پاک فوج کی سرحد پرکارروائی کے بعد افغان حکومت کے بھی ہوش ٹھکانے آگئے، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ملک میں دہشتگردوں کی محفوظ کمیں گاہوں کی موجودگی کا اعتراف کرلیا ۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں چیف
ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے اعتراف کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے فرار دہشتگرد افغانستان میں روپوش ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے درگاہ لعل شہباز قلندر پر دھماکے کی مذمت کی۔ عبداللہ عبداللہ نے تسلیم کیا ہے کہ دہشتگرد افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں، دہشتگردی کو روکنے کے لئے دونوں ممالک کو ملکر کام کرناہوگا۔