کابل (آئی این پی )افغان سیکورٹی فورسز نے پاکستانی عسکریت پسندوں کے سابق رہنما اور القاعدہ کے اہم کمانڈر سیف اللہ اختر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق این ڈی ایس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نو جنوری کو نیشنل ڈائریکوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس ) کے اہلکاروں کی صوبہ غزنی کے ضلع ناوا میں کاروائی کے دوران القاعدہ کا
اہم کمانڈر سیف اللہ اختر اپنے ساتھی سمیت مارا گیا۔بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیف اللہ اختر القاعدہ کا اہم کمانڈر تھا جو پاکستانی طالبان کی سربراہی کررہاتھا اور اس نے وسطی ایشیا میں لڑنے کیلئے افغانستان میں 30ہزار جنگجو اکھٹے کیے تھے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ اور موجودہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظاوہروی کی کابل کے بگرام اور ریش کھور ریجن میں دہشتگردوں کے مرکز کی ذمہ داری تھی ۔