کابل(نیوزڈیسک)یہ ہمیں پاکستان کے علاوہ کسی اورنے بھی کہاہے،افغان آرمی چیف نے حامی بھرلی،اہم اعلان،تفصیلات کے مطابق افغان آرمی چیف نے کہاہے کہ دہشتگردوں کی فہرست پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں ،انتہا پسندوں کی فہرست پاکستان کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی موصول ہوئی ہے ، کسی کوافغان سرزمین پرحملے یا آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،شیلنگ کے جواب میں ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیارہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان آرمی چیف کا کہناتھا کہ افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے کوشاں ہیں ،افغانستان نے بھی پاکستان کو دہشتگردوں کی فہرست اور نام مہیا کیے ہیں ،پاکستان سے بھی دہشگردوں کیخلاف کارروائی کی امید کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ کسی کو بھی افغان سرزمین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ،ضرروت پڑنے پر مزید معلومات کا مطالبہ بھی کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ کسی کوافغان سرزمین پرحملے یا آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،شیلنگ کے جواب میں ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیارہیں، افغانستان میں بمباری کے حوالے سے پاک افغان حکام نے تحفظات سے ایک دوسرے کوآگاہ کیا ہے۔