منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اپنے بچوں کو’’کائلا‘‘کاتحفہ دینے والے ہوشیار!

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آئی این پی)جرمنی میں بچوں کی گڑیا کو سیکورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں حکام نے بچوں کی بولنے والی گڑیا “کائلا” پر پابندی عائد کر دی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس گڑیا کے اندر نصب کیا گیا الکٹرونک پروگرام ہیک کیا جا سکتا ہے جو سکیورٹی کے لیے خطرہ ثابت ہونے کے ساتھ ذاتی معلومات کا بھی انکشاف کر سکتا ہے۔فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی نے اپنے

بچوں کے واسطے اس گڑیا کو خریدنے والے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسے تلف کر دیں۔ایجنسی کے سربراہ یوخین ہومان کا کہنا ہے کہ کائلا گڑیا جرمنی میں ممنوع قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے بچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مقصد معاشرے کے کمزور ترین ارکان کا تحفظ ہے۔کھلونے تیار کرنے والی امریکی کمپنی کی تیار کردہ اس گڑیا کے اندر نصب کیا جانے والا الکٹرونک پروگرام بچوں کو گڑیا کے ساتھ گفتگو کا موقع فراہم کرتا ہے۔تاہم ہومان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس سے جاسوسی کا خطرہ ہے اور لوگوں کی خلوت کو خفیہ طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔کھلونے کی جانچ کرنے کے بعد ایجنسی کو متنبہ کرنے والے محقق اسٹیون ہیزل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے دراندازی کرنے والے اس گڑیا میں نصب غیر محفوظ “بلو ٹوتھ” تک پہنچ کر گڑیا سے بات چیت کرنے والے بچے کی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…