میڈرڈ(آئی این پی)اسپین کی ایک عدالت نے شہزادی کرسٹینا کو ٹیکس چوری کے مقدمے میں بے قصور قرار دیدیا تاہم ان کے شوہر پر جرم ثابت ہو گیاجس پر انہیں 6 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنادی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی ایک عدالت نے شہزادی کرسٹینا کو ٹیکس چوری کے مقدمے میں
بے قصور قرار دیدیا ہے ۔تاہم ان کے شوہراناکائی ارودنگرین پر جرم ثابت ہو گیا، جس پر انہیں چھ سال اور تین ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ ان پر ٹیکس چوری، فراڈ اور دیگر الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ جج نے البتہ شہزادی کرسٹینا کو دو لاکھ 65 ہزار یورو کا ہرجانا ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔