بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سنگاپورمیں لرزہ خیز واقعہ،پاکستانی نژاد شہریوں نے اپنے ہی ہم وطن کے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالے

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور(این این آئی) سنگا پور میں دو پاکستانیوں کو جوئے کے تنازع پر اپنے ایک ہم وطن کو قتل کرکے لاش کے ٹکرے کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سنگاپور کی ایک عدالت نے سزائے موت سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑکوں پر ٹشو فروخت کرنے والے 45 سالہ رشید محمد اور 28 سالہ رمضان رضوان کو اپنے ایک پاکستانی ساتھی محمد نور کو 2014 میں اپنے گھر میں قتل کے بعد لاش کو آری سے کاٹنے کا مجرم قرار دیا

گیا۔59 سالہ مقتول محمد نور کے جسمانی اعضاء دو الگ الگ بیگز میں شہر سے ملے تھے۔ہائی کورٹ کے جج چو ہین ٹیک نے اس کیس کا فیصلے سنایا۔رشید اور رمضان مئی 2014 میں سنگاپور آئے تھے اور گزر اوقات کیلئے ٹشو پیکٹس فروخت کیا کرتے تھے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق تنازع کا آغاز اْس وقت ہوا، جب دونوں نے جوے میں ہاری گئی 11 سو سنگاپوری ڈالر (776 ڈالرز) کی رقم مقتول سے دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔دستاویزات کے مطابق مقتول کا گلا گھونٹنے کے بعد دونوں نے اس کے جسم کے ٹکرے کرنے کیلئے آری خریدی، ایک بیگ میں موجود مقتول کا جسم ایک 81 سالہ شخص نے دیکھا ٗ گرفتاری کے بعد رشید نے پولیس کو دوسرے بیگ کی نشاندہی کی جس میں مقتول کی ٹانگیں موجود تھیں۔ان کے وکیل نے عدالت میں ایک بیگ میں موجود مقتول کا جسم ایک 81 سالہ شخص نے دیکھا ٗ گرفتاری کے بعد رشید نے پولیس کو دوسرے بیگ کی نشاندہی کی جس میں مقتول کی ٹانگیں موجود تھیں۔ان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ ان کے موکل قتل کا ارادہ نہیں رکھتے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے۔دلائل دیئے کہ ان کے موکل قتل کا ارادہ نہیں رکھتے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے۔رشید اور رمضان کو اپنی سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے ٗ رشید کے 8 ٗ رمضان کے 3 بچے ہیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…