اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر کو حکومت چلانے سے متعلق لیکچر نہیں دے سکتا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا صحافی کے سوال پر جواب۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے جب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے سوال کیا کہ آپ نے مسلمان شامی پناہ گزینوں کوکینیڈا میں پناہ دینے کے حوالے سے واضح پالیسی اپناتے ہوئے
ان کیلئے دروازے کھول رکھے ہیں تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیشنل سکیورٹی کو بنیاد بنا کر امیگریشن پالیسیوں کو سخت کرنا ٹھیک عمل ہے تو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نہایت محتاط انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں،ہم نے ماضی میں ایک ساتھ کئی جنگوں میں حصہ لیااور جانوں کی قربانیاں دی ہیں جن میں جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوئم کے علاوہ کوریا اور افغانستان میں فوجی مشن شامل ہیں مگر کئی امور پر باہمی احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم میں اختلاف بھی ہے۔میرایہ کام نہیں کہ میں کسی دوسرے ملک کو حکومتی امور سے متعلق لیکچر دوں۔میرا کام کینیڈا کا موقف دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اورمیں کینیڈین موقف کا ترجمان ہوں اورکینیڈا کو دنیا میں بطور مثبت مثال کے پیش کرنا چاہتا ہوں۔