بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

لاہوردھماکے کے بعد بھارت پاکستان پر ہی چڑھ دوڑا،سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)لاہوردھماکے کے بعد بھارت پاکستان پر ہی چڑھ دوڑا،سنگین الزامات عائد کردیئے، بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی دہشتگردی کی فیکٹری بند کردینی چاہیے ،اس بار ے میں اب بین الاقومی تشویش بھی موجود ہے ، ماضی میں دہشتگردی کو ہمارا مسئلہ کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب یہ ایک بڑا مسئلہ ہے ،چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے

مزید کوششوں کی ضرورت ہیے منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے منعقدہ ’’سیاسی تبدیلی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال‘‘ کے موضوع پر گیٹ وے ڈائیلاگ ایونٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی دہشتگردی کی فیکٹری بند کرنے کی ضرورت ہے اس کے بار ے میں اب بین الاقومی تشویش بھی موجود ہے ۔مغربی ممالک شاہد پاکستان اور دہشتگردی کے مسائل کے بار ے میں کھل کرنہیں کہہ سکتے لیکن انکے خدشات موجود ہیں۔اصل مسئلہ یہاں یہ ہے کہ کیا پاکستان واقعی ضروری اقدامات اٹھانے کو تیار ہے ۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کو ہمارا مسئلہ کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب یہ ایک بڑا مسئلہ ہے ۔آج دہشتگردی پر بین الاقومی تشویش ہے ۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت سارک کو نہیں چھوڑے گا لیکنسارک کے بے عمل ہونے کے بعد سے ہم علاقائی سالمیت کیلئے دیگر مواقع کی تلاش بھی جاری رکھیں گے ۔چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایس جے شنکر نے کہاکہ یہ موجود مسائل میں مددگا رثابت نہیں ہوگا اوراعتراف کیا کہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کو ہمارا مسئلہ کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب یہ ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…