پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

’’قانون کا بول بالا ‘‘ انتخابات میں ووٹ کا غلط استعمال کرنے پر خاتون کو 8سال قید کی سزا سنا دی گئی

datetime 14  فروری‬‮  2017 |

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک مقامی عدالت نے میکسیکن نژاد گرین کارڈ کی حامل ایک خاتون کو انتخابی قانون کے غلط استعمال پر 8 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گرین کارڈ کی حامل 37 سالہ روزا ماریا اورٹیگا پر الزام ہے کہ اس نے سنہ 2012ء اور 2014کے دوران قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے انتخابات میں ایک ووٹر کے طور پر حصہ لیا تھا۔روزا اورٹیگا بچپن سے امریکا میں

 

مقیم ہیں۔ وہ شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں ہیں۔ ان کے بچوں کی عمریں بھی 13 اور 16 سال کے درمیان ہیں۔سنہ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں اورٹیگا نے ووٹ نہیں ڈالا حالانکہ وہ گذشتہ ایک عشرے سے امریکا کی رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ملزمہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ نے جب گرین کارڈ بنوایا تو اس کے سامنے دو آپشن رکھے گئے تھے کہ آپ امریکی شہری کی حیثیت سے رہنا چاہتی ہیں غیر شہری کے طور پررہیں گے۔ مگر اس وقت ان کے سامنے قانونی پیچیدگیوں کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اورٹیگا نے گرین کارڈ حاصل کرنے کے بعد یہ سمجھ لیا تھا کہ وہ امریکا کی شہری ہیں۔ اس نے انتخابی کارڈ میں خود کو ’شہری‘ ظاہر کیا۔اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والی خاتون کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے وکیل نے سزا کو سخت قرار دیتے ہوئے اسے اپیل کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست ٹیکساس کے پراسیکوٹر کین باکسٹن کا کہنا ہے کہ اورٹیگا کے خلاف عدالتی فیصلہ انتخابات میں دھاندلی کا قلع قمع کرنے کا نقطہ آغاز ہے۔اگرچہ اورٹیگا کو سنہ 2015ء میں گرفتار کیا گیا تھا مگر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنھبالنے کے بعد اس کے کیس نے ایک نئی

 

شکل اختیار کرلی تھی۔ امریکی عدالت کے فیصلے سے عیاں ہوتا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ انتخابی قوانین خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے سخت ترین اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…