جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ انتظامیہ کا سعودی عرب کیلئے پہلا تحفہ،بڑے اقدام کی منظوری دیدی گئی

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے ہتھیاروں کے ایک بڑے پیکج کی جلد منظوری دے رہی ہے۔اس بات کا انکشاف امریکی اخبار نے امریکی حکام اور کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے کیا ۔نئی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے تیس کروڑ ڈالرز مالیت کی گائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی اور بحرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے سودے کی جلد منظوری دینے والی ہے۔

ایک عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ خلیج میں ایرانی خطرے کا سامنا کرنے والے اہم اتحادیوں کو اسلحے کی نمایاں فروخت ہے۔اس سے داعش کے خلاف جنگ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔اس عہدہ دار کا مزید کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے اسلحے کی فروخت کے ان سودوں کو روکے رکھا تھا۔اب وہ فیصلے کے لیے نئی انتظامیہ کے کورٹ میں ہیں اور میں یہ پیشین گوئی کرسکتا ہوں کہ فیصلہ اس سودے کو آگے بڑھانے کے حق میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…