نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستان کا مبینہ جاسوس کبوتر پولیس کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی اطلاع انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی جاسوس کبوتر راجستھان پولیس کی نااہلی کی وجہ سے اس وقت قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب ایک کانسٹیبل نے جانچ پڑتال کیلئے اس کا پنجرہ اٹھانے کی کوشش کی
۔پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کبوتر کے فرار سے متعلق آگاہ کردیا ہے جس پر پولیس افسران نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ادھربھارتی فوجی حکام نے دعوی کیاہے کہ کبوترپاکستان کی طرف اُڑ کرواپس چلاگیاہے ۔بھارتی حکام نے کبوتر کوحراست میں لینے کے بعد اسے پاکستانی جاسوس قرار دیا تھا جس پر بھارتی فوجی حکام کے مطابق ٴٴ5547’’جانباز خان‘‘ ٴٴ کا ٹیگ لگا ہوا تھا اور اسکے ساتھ ایک فون نمبر بھی درج تھا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ سال لائن آف کنڑو ل پرایک اورکبوترکوپکڑکراس پرپاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کاالزام عائد کردیاتھاکہ اس کبوترکواس لئے گرفتارکیاگیاکہ اس کبوتر پربھارتی وزیراعظم نرینددرمودی کے بارے میں ایک ایک انتباہی نوٹ لکھے ہوئے تھے ۔بھارتی سرجیکل سڑائیک کے بعد اس قسم کے ڈرامے کرنااب معمول بنالیاہے۔