اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

امریکہ کا پہلا ٹارگٹ کون؟ امریکی وزیر دفاع نے بالاخر وہ اعلان کرہی دیا جس کی توقع تھی

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(آئی این پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میٹس نے کہا کہ ایران دہشت گردی میں معاونت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔انھوں نے کہاکہ ایران کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرے کے باعث واشنگٹن حکومت مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

امریکا نے گزشتہ روز ہی ایران کے تیرہ شہریوں اور درجن بھر کمپنیوں کو نئی پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس اقدام کی وجہ تہران حکومت کا حالیہ بیلسٹک میزائل تجربہ اور اس کی دیگر سرگرمیاں بتائی گئی ہیں۔دریں اثناء ایران نے امریکا کی نئی اقتصادی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا،ایرانی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی اقتصادی پابندیوں سمیت ہر امریکی اقدام کا جواب دیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیرہ ایرانی شہریوں اور بارہ کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیوں کا امریکی اقدام چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جبکہ ایٹمی معاہدے میں میزائل ٹیکنالوجی پر پابندی کا ذکر نہیں۔ نئی پابندیاں ایٹمی معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتصادی پابندیوں سمیت جو بھی اقدامات کرے گی۔ اس کا جواب بھی اسی طرح دیا جائیگا، امریکا کی نئی پابندیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس سو اکتیس کے خلاف ہے۔اس بیان سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم کبھی لڑائی شروع نہیں کریں گے

لیکن ہم صرف اپنے دفاعی وسائل پر بھروسا کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ایران 25 شخصیات اور کمپنیوں پر لگائی جانے والی پابندیاں ابھی ابتدا ہیں اور ہم ایران کی معاندانہ سرگرمیوں پر اپنی آنکھیں بندنہیں رکھ سکتے۔وہائٹ ہاؤ س کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں کا معاہدہ امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…