منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ کو پہلی اورسب سے بڑی شکست

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کی وفاقی عدالت نے 2 ریاستوں کی درخواست پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے 7مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہٹانے کا حکم دیدیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق واشنگٹن کے شہر سیٹل کی وفاقی عدالت کے جج جیمز رابرٹ نے ریاست واشنٹگن اور مینیسوٹا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ احکامات معطل کردئیے

جن میں انہوں نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر 4 ماہ کے لیے امریکا آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔وفاقی عدالت کے ان احکامات کا عمل امریکا بھر میں ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکی جج نے حکومتی وکیل کے اس فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا جس میں حکومتی وکیل نے مقف اختیار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ضلعی عدالت کے جج جیمز رابرٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے عارضی حکم امتناعی جاری کیا اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایگزیکٹو احکامات سے ریاست پر بوجھ پڑا اور مظاہروں کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 29 جنوری کو بھی امریکا کی ریاست نیو یارک اور ڈلاس کی مقامی عدالتوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ان احکامات کو عارضی طور پر معطل کیا تھا، مگر ان عدالتوں کے احکامات امریکا بھر میں نافذ العمل نہیں تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ 28 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے امریکا میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو 120 دن (یعنی 4 ماہ) کے لیے معطل کردیا تھا،

جب کہ ایران، عراق، شام، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر بھی 90 دن (یعنی 3 ماہ) تک امریکا کے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کردی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متنازع احکامات جاری کیے جانے کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جو تاحال مختلف صورتوں میں جاری ہے۔

واشنگتن کی وفاقی عدالت کے حالیہ حکم نامے پر فوری طور پر ہوم لینڈ سیکیورٹی کا رد عمل نہیں آسکا۔دوسری جانب وائٹ ہاس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دیئے گئے عدالتی فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان احکامات کو چیلنج کیا جائے گا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤ س کے میڈیا ترجمان شان اسپائسر نے کہا

کہ امریکی محکمہ انصاف عدالت کے حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر کرے گا۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاس نے عدالتی احکامات پر فوری رد عمل دیتے ہوئے عدالتی فیصلے کو اشتعال انگیز قراردیا، تاہم اگلے چند لمحوں میں وائٹ ہاس اشتعال انگیز لفظ سے دستبردار ہوگیا۔ترجمان کے مطابق صدارتی حکم نامے کا مقصد وطن کی حفاظت کرنا ہے اور آئینی اداروں پر امریکی عوام کی حفاظت کو یقنینی بنانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد ایران نے سخت مقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا تھا کہ تہران بھی امریکی شہریوں پر پابندی عائد کرے گا۔اس سے قبل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اور سوشل ویب سائٹ فیس بک اور گوگل نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے سے امریکا ذہین تارکین وطن سے محروم ہو جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد گوگل نے بیرون ملک سفر پر گئے اپنے 100 ملازمین کو واپس امریکا بلا لیا تھا، جب کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ وہ خود اور ان کی اہلیہ بھی تارکین وطن ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…