بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ایران آگ سے کھیل رہا ہے،ٹرمپ مشتعل،بڑا اعلان کردیا،ایران کاسخت ترین جوابی اقدام

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے میزائل تجربے کے جواب میں ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کردیں جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے گزشتہ روز میزائل تجربے کے جواب میں امریکا نے تہران پر مزید نئی عالمی پابندیاں لگا دیں

جب کہ اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 13 شخصیات اور 12 اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جن اداروں اور شخصیات پر پابندی لگائی گئی ان پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلا ؤمیں تعاون اور دہشت گردی سے تعلق کے الزامات لگائے گئے ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی طرح کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے جو اقدام اٹھانا ضروری سمجھے گا اس سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہتھیار کسی کے خلاف نہیں کریں گے بلکہ اپنے شہریوں کے دفاع کے لئے استعمال کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے رد عمل میں تہران نے امریکی ریسلرز کے فری سٹائل ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایران آنے پر پابندی لگا دی ہے۔تفصیلا ت کیمطابق ایران نے بھی ٹرمپ کی جانب سے پابندی کے اعلان پر شدید ردعمل دینا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکی فری سٹائل ٹیم کے ایران آنے کی مخالفت کی ہے۔ ایرانی حکومت کا یہ فیصلہ ٹرمپ کی سات ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندیوں کے حکم کا پہلا ایرانی رد عمل ہے۔ ایران نے پہلے ہی ٹرمپ کے حکم پر سخت رد عمل ظاہر کرنے کا اشارہ دے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…