ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سری لنکن صدر کی موت کی پیش گوئی کرنے والے نجومی کا عبرتناک انجام،اپنی ہی جان پر بن آئی

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آئی این پی)سری لنکا میں پولیس نے صدر کی موت کی غلط پیش گوئی کرنے والے نجومی کو گرفتارکرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے صدر ماتھیری پالا سری سینا کی موت سے متعلق متعدد پیش گوئیاں کرنے والے نجومی کو گرفتار کرنے کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وجیتھا روہانا وجے منی کو عوام کو گمراہ کرنے والی غلط پیش گوئیاں کرنے کے الزام میں تحویل میں لیا گیا تھا

۔52 سالہ وجے منی نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی ایسی متعدد وڈیوز شیئر کیں جن میں اس کا کہنا تھا کہ موجودہ صدر سری سینا 27 جنوری سے قبل بیماری یا پھر حادثے کے باعث موت کا شکار ہو جائیں گے۔سری لنکا میں عام طور پر لوگ اپنے اہم معاملات سے متعلق نجومیوں سے رائے لیتے ہیں۔وجے منی کی پیش گوئیاں پہلے پہل تو فیس بک پر ہی تھیں لیکن بعد ازاں مختلف مقامی اخبارات نے بھی شائع کیا۔پولیس کے مطابق میڈیا سے متعلق وزارت کے سیکرٹری نمل بوپیج نے پولیس سربراہ کو ایک خط کے ذریعے ان خدشات کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی کہ کہیں وجے منی کی ان پیش گوئیوں کے مسلسل جاری کیے جانے کے پیچھے حکومت کے خلاف کوئی سازش تو کارفرما نہیں۔انھوں نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ کہیں کوئی بغاوت یا صدر پر قاتلانہ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی نہ کی گئی ہو۔شائع شدہ اطلاعات کے مطابق اس نجومی نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ صدر کے بعد ہونے والے انتخابات خاص طور پر سابق سیکرٹری دفاع گوتابھایا راجاپاکسا کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گے۔تاہم پولیس نے صرف وجے منی کی تحقیقات کر کے انھیں تحویل میں لے لیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وجے منی ملک کی بحریہ کا سابق اہلکار ہے اور وہ بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی پر حملہ کرنے کی کوشش پر ڈھائی سال قید بھی کاٹ چکا ہے۔1987 میں راجیو گاندھی کولمبو میں بحریہ کے گارڈز کا معائنہ کر رہے تھے کہ وجے منی نے ان پر اپنی بندوق سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔اپنی رہائی کے بعد وجے منی نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اور 2000 کے پارلیمانی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ بھی لیا۔ بعد ازاں وہ نجومی بن گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…