ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

امریکہ میں شہید کی جانے والی مسجد کیلئے مسلمانوں کابڑا اقدام

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) امریکی شہر وکٹوریہ میں شہید کی جانے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے آن لائن 9 لاکھ ڈالر سے زائد عطیات جمع کرلئے گئے۔ گو فنڈ می نامی پیج پر دو دن کے دوران 19 ہزار سے زائد افراد نے یہ عطیات دیئے ہیں، جمع کی گئی رقم مسجد کی دوبارہ تعمیر میں خرچ کی جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق مسجد کی از سر نو تعمیر کیلئے چند گھنٹوں میں ہی ایک لاکھ ڈالر سے زائد کی

رقم جمع ہو گئی تھی۔ مسجد انتظامیہ نے امریکی شہریوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محبت، پیار، مشکل میں معاشی تعاون کرنا ہی امریکا کی حقیقی پہچان ہے۔گزشتہ جمعہ کو مسجد میں آگ لگنے کا پراسرار واقعہ پیش آیا تھا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے 4گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک اسلامک سینٹر اور مسجد مکمل طور پر شہید ہو چکی تھی۔ آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں، ایف بی آئی اور دیگر امریکی ادارے واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…