انقرہ(این این آئی)ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ائیر پورٹ کے حکام نے صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کے بعد درجنوں افراد کو استنبول سے امریکہ سفر کرنے سے روک دیا ۔اتاترک ایئر پورٹ حکام نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ انھوں نے درجنوںافراد کو پیرکے روز پابندی کے باعث روک دیا،ایک آفیشل کا کہنا تھا کہ روکے جانے والے افراد کی تعداد کم از کم 80 ہے،
تاہم انھوں نے مزید اطلاعات دینے سے انکار کردیا۔دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اعلیٰ مشیر نے کہاہے کہ وفاقی جج کی جانب سے تارکین وطن اور سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر عائد پابندی پر عارضی طور پر عمل درآمد رکوانے کے ہنگامی آرڈر کا ’کوئی اثر نہیں ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلیئن کانووے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا آرڈر روکنے کا کہا نہ کہ حراست میں لینے کا اور اس سے بہت ہی کم تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ۔کانووے نے مزید کہا کہ امریکی عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ چھوٹی سے رقم ہے جو ادا کرنا ہوگی۔