جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ چند سال میں قابل دماغ پاکستان کے ویزے کیلئے مارے مارے پھریں گے،،ملائشیا کے وزیراعظم کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پاکستانی نوجوان یقین رکھیں آئندہ چند سال میں دنیا بھر کے قابل دماغ پاکستان کے ویزے کیلئے مارے مارے پھریں گے۔ اس لئے پاکستان کی قدر کریں اس ملک نے ہمیں دنیا بھر میں ممتاز قوم بنایا ہے نوجوان اب ملک کے اچھے وقت کو دیکھنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ مثبت ذہنیت اور اچھے جذبے سے جمود کے شکار اذہان کو تبدیل کرکے غلامی اور احساس کمتری کی کڑیاں توڑی جاسکتی ہیں۔

ان خیالات کااظہار سردار اعظم رشید بخشی سابق مشیرمہاتیر محمد وزیراعظم ملائشیاء،چوہدری اکرام زاہد ایڈووکیٹ چیئرمین، عابد اقبال کھاری صدر پازیٹو پاکستان،ڈاکٹر شاہد احمد ہیرا ڈائریکٹر فیصل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، ولید اصغر صدر سنٹرل پنجاب، کامران اکرم جنرل سیکرٹری، شہباز ارشاد صدر فیصل آباد، شازیہ افضل باجوہ رہبر پازیٹو پاکستان نے پاکستانی نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم پازیٹو پاکسان کے زیر اہتمام ’بریک دی شیکلز‘( زنجیر وں کو توڑو)کے عنوان پر فیصل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے آڈیٹوریم میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے صدر پازیٹو پاکستان عابد اقبال کھاری نے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے آزمودہ طریقوں سے آگاہ کیا۔ سیمینار کا مقصد نوجوانوں کے ذہنی جمود کو توڑنا اور اپنی زندگی کا ایک ایسا ہدف مقرر کرنے پر تیار کرنا تھا جو آئندہ زندگی میں ذاتی ،ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کارآمد ثابت ہو۔ اس ٹریننگ سیشن میں فیصل آباد کی بڑی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے علاوہ کامیاب پروفیشنلز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سیشن کے دوران شرکاء سے مختلف عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ جن کی بدولت وہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پازیٹو پاکستان کے بریک دی شیکل سیشن سے انہیں اپنی شخصیت کو بہتر کرنے اور پاکستان کی ترقی کیلئے مثبت سوچ کے تحت آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

تقریب کو منظم بنانے کیلئے اویس رضا جولاہا، سیماب عارف، میرال جاوید، سفیان، نوال محمود،عثمان ملک ایڈووکیٹ،حمزہ طارق، احسن، شمائلہ سلیمان، محمد امجد، احسن، سلیمان، سوشل میڈیا انچارج صبا جاوید، نمرہ طارق اور رانا ارسلان نے مختلف ذمہ داریاں ادا کیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈیں اورشرکاء کو اسناد بھی دی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…