جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’’ٹرمپ کی ذاتی استعمال کی چیز وائٹ ہائوس کیلئے خطرہ ‘‘

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)مریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائیٹ ہاؤس میں داخل ہونے اور دنیا کی سپرپاور کی زمام کار ہاتھ میں لینے کے بعد بھی ان کی ’ٹوئٹر‘ کے استعمال کی عادت تبدیل نہیں ہوئی۔ وہ بدستور اپنا پرانا موبائل اور ٹوئٹراکاؤنٹ دونوں کو استعمال کررہے ہیںجس پرسیکیورٹی کے ذمہ داران کو کافی پریشانی اور تشویش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موبائل فون گذشتہ 24 گھنٹوں میں مسلسل مصروف رہا فون کیساتھ ساتھ ٹرمپ کا پرانا انڈرویڈ فوج سیکیورٹی کے حوالے سے بے چینی کا موجب بنا ہوا ہے۔

ایک طرف وائیٹ ہاؤس میں سیکیورٹی کے مدارالمہام صدر ٹرمپ کے پرانے موبائل کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہیں اور دوسری طرف ہیکروں کی لالیں ٹپک رہی ہیں جو بہرصورت ٹرمپ کے موبائل ڈیٹا اور حساس معلومات تک رسائی کے لیے اپنے طور پرنامعلوم کیا کیا سبیلیں تلاش کررہے ہوں گے۔گوکہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ موبائل کا استعمال فون سننے یا کرنے کے لیے نہیں بلکہ ٹوئٹر پرٹویٹس بھیجنے کے لیے استعمال کریں گے مگر سیکیورٹی کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا پرانا موبائل فون جسے صدر اپنے پاس رکھنے پرمصرہیں وائیٹ ہاؤس اور صدر دونوں کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…