واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ جنہوں نے اپنی انتخابی مہم میں ہی مسلمانو ں کے لئے ایک سخت رویہ اپنایاتھا ۔اب انہوں نے اس پرعمل کرنابھی شروع کردیاہے ۔ڈونلڈٹرمپ نے امریکی امیگریشن قوانین مسلمانوں کےلئے سخت کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اوراس سلسلے میں مختلف مسلمان ممالک کے باشندوں کے لئے امریکی امیگریشن قوانین مزیدسخت کردیئے جائینگے۔
امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایک بل ڈونلڈٹرمپ کوپیش کیاجارہاہے جس میں ایران ،عراق ،شام ،لیبیا،یمن ،سوڈان اوریمن شامل ہیں ان ممالک کے باشندوں پرامریکہ میں داخلے پرپابندی ہوگی ۔امریکی میڈیاکے مطابق اس بل پر آج امریکی صدرڈونلڈٹرمپ آج دستخط کرینگے ۔اسی طرح کاایک اوربل بھی لایاجارہاہے جس کے تحت امریکی حکام تارکین وطن کوامریکہ میں داخلے سے روک سکیں گے ۔اپنے ٹوئیٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے نیشنل سکیورٹی کے لئے اہم منصوبہ بندی مرتب کی ہے۔یہ فیصلہ اہم حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے، ہم میکسیکو کے سرحدی مقام پر دیوار تعمیر کریں گے۔