جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب سمیت خلیجی عرب ریاستوں میں ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے پر حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)خلیجی عرب ریاستیں وائٹ ہاؤس کا سربراہ بدلنے پر کھلم کھلا تو نہیں لیکن خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطے میں اْن کے حریف ملک ایران کا مخالف ہونا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عرب خلیجی ریاستیں ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کا سربراہ بننے سے خوش نظر آتی ہیں،

تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا بھر میں جہاں ایک طرف بہت سے ممالک نے ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے خطاب کو تشویش سے سنا وہیں خلیجی عرب ریاستیں نئے امریکی صدر کی جانب سے کافی پْرامید نظر آتی ہیں۔ خلیجی حکمران ٹرمپ میں ایک ایسا مضبوط صدر دیکھ رہے ہیں جو خطے میں امریکا کے کردار کے حوالے سے اس کے اسٹریٹیجک رول کو مزید مستحکم کرے گا۔خاص طور پر سعودی عرب باراک اوباما کی رخصتی سے مطمئن دکھائی دیتا ہے۔ اس کی وجہ غالبا سعودی عرب کے نزدیک 2015 میں ایران کے جوہری پروگرام کا اثر کم کرنے کے لیے معاہدے کو ریاض کے ساتھ امریکی اتحاد بنانے کے مقابلے میں اوباما حکومت کا زیادہ اہمیت دینا ہے۔ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلق مشرقِ وسطی کی سلامتی کے ستون کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم اس تعلق کو سن 2011 میں ’عرب بہار‘ کے بعد سے ایران کی طرف امریکی جھکاؤ کے بعد نقصان پہنچا ۔ امریکا اور خلیجی ممالک کے مابین شام کے مسئلے پر اْس وقت سے کشیدگی ہے جب سابق صدر باراک اوباما نے شامی صدر بشار الاسد کے خلاف بر سرِ پیکار باغیوں کو امداد دینے کے عرب ممالک کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔

صدر بشار الاسد ایران اور روس کی حمایت کے باعث مضبوط ہوئے۔ ایک تجربہ کار سعودی سیاسی مبصر عبدالرحمان الراشد کے مطابق ٹرمپ اس قسم کے انسان دکھائی نہیں دیتے جو ایران یا کسی بھی دوسرے ملک کی جانب جھکاؤ ظاہر کریں گے۔

چند خلیجی عربوں کے خیال میں ریاض اور تہران میں جاری اثر و رسوخ کی جنگ کو، جو شام، یمن اور بحرین میں لڑی جا رہی ہے، اوباما کی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ترجیح کو خوش آمدید نہیں کہا گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…