واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے عالمی تجارتی معاہدے ٹی پی پی سے علیحدہ ہونےکے حکم پرباضابطہ طورپردستخط کردیئے ہیں ۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے ٹرانس پیسفک ٹریڈپارٹنرشپ سے علیحدگی کےلئے باقاعدہ ایگزیکٹوآرڈرزپردستخط کردیئے ہیں جس کے بعد ٹی پی پی کے 12ملکی تجارتی اتحاد سے امریکہ علیحدہ ہوگیاہے ۔
ماہرین معاشیات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کے اس حکم کے بعد امریکی معیشت کوبہت بڑادھچکالگے گاکیونکہ ٹی پی پی کے ممالک کے ساتھ اس تجارتی معاہدے کے خاتمہ کے بعد امریکہ کوکئی اشیاعالمی مارکیٹ سے مہنگی خریدناپڑیں گی جبکہ اس کی برآمدات سستی ہوجائیں گی جس کی وجہ سے امریکی خسارے کاشکارہوسکتی ہے ۔امریکی صدرکے اس حکم کے بعد ٹی پی پی کے تحت ہونے والے کئی معاہدے جن پرکام جاری تھاوہ ختم ہوگئے ہیں ۔امریکہ میں بھی ڈونلڈٹرمپ کے اس فیصلے پرسخت تنقید کی جارہی ہے ۔