جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بس چلاتے ہوئے پاکستانی ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی توکس طرح ایک سعودی طالبہ نے بہادری دکھاتے ہوئے 60 طالبات کی جان بچائی؟

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ایک باہمت طالبہ نے ڈرائیور کے سوجانے پر چلتی بس کو کنٹرول کرکے المناک حادثے سے بچاتے ہوئے اس میں سوار 55 طالبات کی زندگی بچالی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکول کی طالبات کی زندگی بچانے میں ان کی مدد کرنے والی اسکینڈری اسکول میں تیسری سال کی سعودی طالبہ فاطمہ نے بتایا کہ یہ واقعہ مکہ مکرمہ گورنریمیں اس وقت پیش آیا جب وہ اور دیگر پچپن طالبات امتحان کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہی تھیں۔

وہ سب ایک بس میں سوار تھیں جسے ایک پاکستانی ڈرائیور چلا رہا تھا۔فاطمہ نے بتایا کہ ڈرائیور بہت زیادہ تھکا ہوا تھا اور اس پرنیند کا غلبہ تھا۔ اس دوران اچانک بس سڑک سے ہٹنے لگی اور اس کا رخ ایک قریبی الیکٹرک روم کی طرف تھا۔ فاطمہ کا کہناتھا کہ وہ صحرائی سفر کے دوران گاڑی چلانے کی تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھتی تھی۔ اس لیے جب اس نے بس کو اپنے ٹریک سے ہٹتے دیکھا تو فوری لپک کر بس کو کنٹرول کیا اور اسے آگے چلانے کے بجائے عقبی گیر پر واپس کیا تاکہ بس بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرا کر رک جائے اور کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔فاطمہ کی کوشش سے بس عقبی سمت میں بجلی کے ایک پول سے ٹکرا کر رک گئی اور یوں ساٹھ کے قریب طالبات کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہیں اور ان کی جانیں بچ گئیں۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈرائیور کے برابر پیچھے والی سیٹ پر بیٹھی تھی، جب بس اپنے راستے سے ہٹنے لگی توطالبات نے چیخ پکار شروع کردی۔ مگر اس نے ہمت کرکے بس کا کنٹرول سنبھالا اور اسے پیچھے بجلی کے ایککھمبے سے ٹکرا کر روک دیا۔مکہ مکرمہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے فاطمہ اور ایک دوسری طالبہ کو طالبات کو حادثے سے بچانے کے اقدام پرانہیں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں ان کی بروقت کوشش کی تعریف کی گئی ہےکہ فاطمہ کی جانب سے یہ اقدام حیران کن بہادری کا مظاہرہ ہے۔ محکمہ تعلیم نے تمام ڈرائیور حضرات وقفے وقفے سے طبعی معائنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…