جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔۔ سیکیورٹی تفصیلات سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 45ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات10 بجے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 45ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر دو اعشاریہ سات ایکڑ مربع میل رقبہ تمام ٹریفک کیلئے بند اور نو فلائی زون ہوگا، جبکہ بارہ سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے 28ہزار اہلکار ٹرمپ کی حفاظت کریں گے۔ تقریب پر سیکیورٹی اقدامات کی مد میں دس کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں باراک اوباما اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما سمیت نو لاکھ افراد کی شرکت کا امکان ہے، جبکہ تقریب میں کسی غیر ملکی وفود کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔حلف برداری کی تقریب میں روایت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ بیس منٹ کی تقریر کریں گے، جبکہ تقریب میں متعدد میوزک گروپ، گلوکار اور ڈانسرز شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔سبکدوش ہونے والے صدر باراک اوباما ٹرمپ کو ٹینک جیسی بم پروف گاڑی میں وائٹ ہاس لے جائیں گے، جہاں رات ٹرمپ قیام کے بعد اگلی صبح سے صدر کی حیثیت سے باضابطہ کام شروع کریں گے۔دوسری جانب ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر ہزاروں افراد احتجاج کرینگے، جنہیں روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…