اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئی تاریخ رقم، چین اور برطانیہ نے وہ کام کردکھایا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی )چین کی پہلی مال بردار ٹرین سروس کا لندن پہنچنے پر پرتپا ک خیر مقدم کیا گیا ہے ،مال بردار ٹرین نے چین میں ڑی وْو سے لندن تک کا بارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ18دنوں میں طے کیا۔چینی میڈیا کے مطابق مال بردار ٹرین نے نئے سال کے آغاز پر تاریخی سفر کا آغاز کیا جس سے چین اور یورپ کے مابین نئی تجارتی راہداری فعال ہوئی،مال بردار ٹرین برآمدی ساز و سامان لیکر قزاقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزرتی ہوئی برطانیہ پہنچی ہے ۔چین کی وزات ریلوے کا کہنا ہے کہ اس ٹرین سروس سے چین اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات میں بہتری آنے سمیت چین کی مغربی یورپ تک پہنچ میں بھی مضبوط ہوگی،جب کہ اس سے چین کے’ ایک خطہ ایک روڈ‘ کے نظریئے کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزارت ریلوے کے مطابق اس ٹرین سروس سے ایشیا سے یورپ اور افریقہ تک تجارت اور روابط بڑھانے میں مدد ملے گی۔ خصوصی مال بردار ٹرین چینسے گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت گارمنٹس، بیگز اور سوٹ کیسز سمیت دیگر مصنوعات لے لندن پہنچی ہے ۔یاد رہے کہ لندن یورپ کا 15 واں شہر ہے، جہاں چین نے اپنی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کیا ہے۔چین نے دو سال پہلے اپنے شہر ڑی وْو سے ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ تک کے لیے بھی ایک کارگو ٹرین سروس شروع کر دی تھی ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…