اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں شیرخواربچی کے ساتھ لرزہ خیز واقعہ،باپ گرفتار،افسوسناک انکشافات

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں پولیس نے اپنی شیرخوار بچی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں ایک شخص کو کم سن بچی کو ایذا پہنچاتے دکھایا گیا تھا۔بچی کی والدہ بھی سامنے آئی ہیں جو شامی شہریت رکھتی ہیں کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی شہری سے چار سال قبل شادی کی تھی مگر اس کا شوہر اور اس کے خاندان کے دیگر افراد اس شادی سے کلی طور پر راضی نہیں تھے۔

گھر میں شوہر اور دوسرے افراد کی طرف سے بھی لڑائی جھگڑے اور مار پیٹ روز کا معمول تھی جس پر اس نے تنگ آ کر گھرکے بجائے ہوٹلوں میں رہنا شروع کردیا تھا۔خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کے دوسری عورتوں کے ساتھ بھی تعلقات تھے جس کے نتیجے میں ان دونوں میاں بیوی میں لڑائی رہتی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے شیر خوار بچی کا اس وقت گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی جب بچی صرف تین ماہ کی تھی۔تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کی والدہ ناریمان نے بتایا کہ ایک سال قبل اس نے اپنے شوہر سے الگ اپنی رہائش گاہ کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ گھر کے دیگر افراد ان پر طلاق کے لیے مسلسل دبا ڈال رہے تھے۔ ایک سال تک ہم ہوٹلوں میں خوار ہوتے رہے۔ آخر کار وہ فرار ہوکر مکہ مکرمہ میں اپنے والدین کے گھر آگئی۔ اب شوہر نے اسے مزید تنگ کرنا شروع کردیا۔ شوہر بچی کو مجھ سے لینے کے لیے بار بار مطالبہ کرنے لگا۔

میں نے طلاق کی شرط پر بچی اس کے حوالے کرنے پرآمادگی ظاہر کی تو اس نے ایک کاغذ پر طلاق لکھ دی۔ مگر گھر سے نکلنے کے بعد اس نے میرے والد سے رابطہ کیا اور کہا کہ طلاق واقع نہیں ہوئی کیونکہ اسے شوہر سے زبردستی طلاق لی گئی ہے۔ناریمان نے بتایا کہ بچی کی والد نے رجوع کامطالبہ کیا تو میں نے نکاح نامہ پیش کرنے کی شرط پر رضا مندی ظاہر کی تواس نے مجھے فوٹیج دکھائی جس میں بچی پر تشدد کیا جا رہا تھا۔ اس نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ یا تو تم رجوع کرو گی یا بچی کو قتل کردیا جائے گا۔ادھر سعودی وزارت برائے سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخلیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے تشدد کا شکار بچی کی والدہ سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بچی پر تشدد کے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…