جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

پاک چین اقتصادی راہداری ،بھارت تھنک ٹینک کے سینئرتجزیہ نگارنے ناقابل یقین مقالہ جاری کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی)معروف بھارتی تھنک ٹینک ایشین انسٹیٹیوٹ آف ڈپلومیسی و بین الاقوامی تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جو کہ چین کے پرعزم منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ کا ابتدائی حصہ ہیں ،بندرگاہ پاکستان کو توانائی کے ذخائر کی حامل مغربی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے متحرک مرکز کے طور پر سامنے لا رہی ہے ۔

بھارتی تھنک ٹینک کے سینئر تجریہ نگار راجیوران جان کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک کے حوالے سے ایک تحقیقی مقالہ جاری کیا گیا جس میں سی پیک کو پاکستان کے لئے کامیابی کی کنجی قراردیا گیا ہے ۔مقالہ میں بتایا گیا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو دو حصوں میں تعمیر کیا جائے گا ،پہلے حصے کے تحت چینی ہاربر انجیئنرنگ کمپنی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ دوسرے حصے کے تحت تعمیروترقی کا کام جاری ہے ۔گوادربندرگاہ کو سی پیک میں ایک ہیرے کی حیثیت حاصل ہے جو کہ مستقبل میں پاکستان کی تجارت اور کارگو کی سرگرمیوں میں مرکزی کردارادا کرے گی ۔چین اپنی جغرافیائی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کر رہا ہے جس کے تحت شاہراہیں ، ریلویز اور بندرگاہیں اپنے ہمسایہ ممالک میں تعمیر کررہا ہے ۔چین نے ہمسایہ ممالک میں موجود قدرتی وسائل پر کوئی نظر نہیں رکھی ہے ۔

گوادر بندرگاہ مستقبل میں جہازرانی کیلئے ایک مرکزی حیثیت اختیار کر سکتی ہے جس سے پاکستان کے آمدن کے مسائل کم ہوں گے اور جب اسے خطے کے ممالک کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تو یہ ایک تجارتی مرکز بننے میں کامیاب ہوگا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اسے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ منسلک کیا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…