واشنگٹن(این این آئی) غیر مصدقہ انٹیلی جینس اطلاعات اور صحا فیوں کے سوال پر ٹرمپ برہم ہو گئے ،امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نے کہاکہ انٹیلی جینس ایجنسیزنے غلط معلومات پھیلنے دیں جو شرمناک ہے ۔ٹرمپ سے پریس کانفرنس کے دوران روس کی امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق تابڑ توڑ سوالات ہوئے تو انہوں نے ان اطلاعات کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ کچھ ذہنی مریضوں نے انہیں اکٹھا کیا ہے۔ انٹیلی جینس ایجنسیزنے غلط معلومات پھیلنے دیں جو شرمناک ہے ۔ان کا غصہ اس انتہا کو پہنچا ہوا تھا کہ انہوں نے سی این این کے رپورٹر کو سوال کی اجازت دینے سے ہی انکار کردیااور کہا جواب نہیں دوں گا ،تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو۔ادھرسی این این کا کہناتھا کہ انکی خبر دراصل ذرائع کی محتاط رپورٹنگ پر مبنی ہے، جو بزفیڈ کے غیر مصدقہ میمو جاری کرنے سے بالکل علیحدہ معاملہ ہے۔