منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کی پہلی پریس کانفرنس ،داعش بنانے والوں کا نام سامنے لے آئے،بڑا اعلان

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری معاملات سے الگ ہونے کا اعلان او ر اوباما انتظامیہ پر داعش کی تخلیق کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں 2016کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا،روسی صدر پیوٹن مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہے ،میں روس کا مقروض نہیں اور نہ ہی وہاں میری کوئی جائیداد ہے، اوبامہ انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا،صدر بننے کے بعد کاروبارنہیں کرنا چاہتا ، کاروباری معاملات میرے بیٹے دیکھیں گے ، اقتدار سنبھالنے کے بعد روزگار کے مواقع پیدا کروں گا ، ٹیکس ریٹرن جاری نہیں کروں گا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر منتخب ہونے کیبعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کاروباری معاملات سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صدر بننے کے بعد کاروبارنہیں کرنا چاہتا ، کاروباری معاملات میرے بیٹے دیکھیں گے۔انھوں نے کہاکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روزگار کے مواقع پیدا کروں گا ،امریکی تاریخ میں روزگار کے سب سے مواقع پیدا کروں گا ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نامزدارکان اپنا کام بہتر طریقے سے کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اوبامہ انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا ۔انکا کہنا تھاکہ میرے خیال میں 2016کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا۔

روس سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ پر بات نہیں کروں گا ،روس سے متعلق افواہیں مخالفین پھیلا رہے ہیں ،جعلی انٹیلی جنس رپورٹس بے بنیاد ہیں۔انھوں نے کہاکہ روسی صدر پیوٹن مجھے پسند کرتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے ؟بلکہ یہ میرے اور امریکہ کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔میں روس کا مقروض نہیں اور نہ ہی وہاں میری کوئی جائیداد ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جب بھی ملک سے باہر جاتاہوں احتیاط کا مظاہرہ کرتا ہوں ، سیکیورٹی افسران کو بتاتا ہوں کہ کیمروں سے ہوشیار رہیں ،کیا کوئی میرے خلاف جاری خبر پر یقین کرے گا؟انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن جاری نہیں کروں گا ،رپورٹرز کو مجھ سے زیادہ میرے ٹیکس ریٹرن کی فکر ہے ۔انھوں نے کہا کہ روسی ہیکنگ کی معلومات افشاں ہونا شرمناک ہے ،روسی ہیکنگ کی کہانیاں جھوٹی ہیں جو کچھ لوگوں نے بتائی ہیں ،ر وس ہمیں داعش کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…