اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کمپنی اتصالات کی جانب ای لائف صارفین کو پیش کش کی گئی ہے کہ صارفین پاکستان ، انڈیا ، اور یورپ کے مختلف ممالک میں مفت سفر کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ای لائف صارفین ”ای لائف ٹرپل پلے “ آفر حاصل کرنے کے ساتھ ہی صارفین پاکستان ، انڈیا ، اور یورپ کے مختلف ممالک میں مفت سفر کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔سابقہ اور موجودہ ای لائف سبسکرائیبرز کے لیئے مفت ٹکٹ (جس میں ٹیکس ) شامل ہے دیئے جائیں گے ۔صرف ای لائف سبسکرائیبر ز کو ای لائف سپورٹس ، انٹرٹینمنٹ ،کومبو یا پریمیم پیکج حاصل کرنا ہو گا۔ اس پیشکش کو حاصل کر نے کے لیے www.etisalat.ae/elife یا اتصالات رٹیل سٹور یا 800101پر کال کریں ۔