نیو یارک (آئی این پی) امریکہ نے پانچ روسی شخصیات سمیت مزید سات افراد کو بلیک لسٹ کردیا ، بلیک لسٹ کیے گئے افراد میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی بھی شامل ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے روسی صدر ولادی میر پوتن کے مقربین سمیت پانچ روسی شخصیات سمیت مزید سات افراد کو بلیک لسٹ کردیا ہے امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے افراد میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی بھی شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی اثاثہ جات مانیٹرنگ کرنے والے دفتر نے سات افراد کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے والے روسی عہدیداروں میں جرائم سے متعلق ایک تفتیش کار اور صدر ولادی میر پوتن کی مقرب دو شخصیات شامل ہیں۔
ان پر ایک اپوزیشن رہ نما کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔پابندیوں کی فہرست میں آنے والی روسی شخصیات میں سابق انٹیلی جنس الیکزینڈر لیٹفیننکو کا نام بھی شامل ہے۔امریکا میں بلیک لسٹ کی گئی تین دیگر روسی شخصیات میں الیکزینڈر پاسٹریکن، انڈرے لوگوفوی اور دیمتری کوفتون شامل ہیں۔
ولاد میر پوتن بلیک لسٹ قرار ! امریکہ نے ایسا کیوں کیا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں