اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

’’وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ‘‘ بھارتی فوج کا کچا چٹھا کھولنے والے تیج بہادر کے ساتھ کیا سلوک ہوا ؟

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یادش بخیر کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کے ایک سپوت نے اپنی فوج کا سارا کچا چٹھا پوری دنیا کے سامنے کھول دیا تھا۔ ایک ویڈیو جس میں اس نے بتایا تھا کہ کس طرح سرحد پربھارتی فوجی اپنی زندگی کے دن گزار رہے ہیں جس پر پوری دنیامیں بھارتی افواج کا مذاق بھی بنا ۔اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسکی بدحالی کی پول پٹی کھولنے والے اہلکارکا لائن آفکنٹرول سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔ تیج بہادر کہتا ہے ہمت کرکے سچ سنایا،

تحقیقات ہوئیں تو حقیقت سامنے آجائے گی ۔ تیج بہادر نے ویڈیو ہٹانے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے جبکہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔کم خوراکی کی دہائی دینے والے بی ایس ایف کی 29ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادرکا لائن آف کنٹرول سے ہیڈ کوارٹر پونچھ تبادلہ کردیا گیا ہے۔تیج بہادرنے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والی ویڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا ، اس کا کہنا ہے جو کہا سچ کہا،تحقیقات کرلوجو سچ ہے وہ سب کے سامنے آجائے گا۔بھارتی اہلکار نے کہا کہ اگر میرا نقصان ہو کر دوسرے سپاہیوں کا بھلا ہو سکتا ہے تو مجھے منظور ہے۔واضح رہے کہ تیج بہادر نے انکشاف کیا تھا کہ گودام خوراک سے بھرے ہوتے ہیں اور بڑے افسر انہیں بیچ کر پیسے کھرے کرلیتے ہیں لیکن سپاہی بھوکے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…