ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب کا سب سے بڑا فیصلہ 24 گھنٹے میں ویزہ لگے گا؟ حیران کن اعلان

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت خارجہ نے آخرکار مملکت میں داخلے کے لیے تجارتی ویزوں کے حصول کے واسطے اقدامات کو آسان اور تیز تر بنانے کے طریقے کار کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئی پیش رفت کے نتیجے میں مملکت کا دورہ کرنے کے خواہش مند غیر ملکی سرمایہ کار اپنا پاسپورٹ دینے کے 24 گھنٹوں کے اندر ویزا حاصل کر سکیں گے۔
اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی ہدایت پر منظور کیے جانے والے نئے انتظامات کے مطابق تجارتی مقاصد کے ویزوں کو تین درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان میں مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیب کے لیے ویزا ، کاروباری حضرات اور تاجروں کے لیے ویزا اور تجاری وفود کے دورے کے لیے ویزا شامل ہیں۔
سعودی روزنامے “الاقتصادہ” کے مطابق کاروباری حضرات اور تجارتی وفود کے لیے ویزوں کی پالیسی پر تو یکم جنوری 2017 سے عمل درامد شروع ہوچکا ہے جب کہ مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیبات کے لیے دورے کے ویزے دیے جانے کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔تجارتی تنصیبات کے لیے ویزوں کے اجراء4 کی کارروائی متعلقہ اداروں کے درمیان الکٹرونک رابطے کے ذریعے ہی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں چیمبرز آف کامرس سے دعوت ناموں کی تصدیق کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
کاروباری حضرات کے لیے ویزوں کے سلسلے میں جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی ان حضرات سے رابطہ رکھتی ہے جن کو ویزے جاری کر دیے گئے ہوتے ہیں تاکہ مملکت میں سرماریہ کاری کے مواقع سے ان افراد کو آگاہ کیا جا سکے۔بیرون مملکت سعودی عرب کے تمام سفارتی مشنوں کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ ویزوں کے اجراء کے لیے یکساں ضروریات کی پاسداری کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…