ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کااسرائیل میں پہلاحملہ

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی)مقبوضہ بیت المقدس میں ٹرک اسرائیلی فوجیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 4اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے،صہیونی فوج نے ٹرک ڈرائیور کو مارنے کا دعویٰ کیاہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے واقعے کوداعش کی دہشتگردی قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی ایمرجنسی سروسز حکام کا کہناہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فوجیوں کا ایک گروپ جارہا تھا کہ ڈرائیور نے ان پر ٹرک چڑھادیا جس کے نتیجے میں 4فوجی مارے گئے ۔ایمرجنسی سروس کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فورسز کا دعوی ہے کہ ٹرک ڈرائیور فلسطینی تھا جو خود بھی مارا گیا ۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق فوجیوں پر حملہ داعش کی کاروائی ہوسکتی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جلد صورتحال واضح ہوجائے گی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے واقعے کو داعش کی دہشتگردی قرار دیدیا ہے ۔ واضح رہے کہ ستمبر 2015 سے اب تک فلسطینیوں کی جانب سے چاقووں اور گاڑیوں کی مدد سے کیے گئے ایسے حملوں میں مجموعی طور پر 40 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ اس دوران 229 فلسطینی بھی شہید کردیئے گئے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…