اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارت کیخلاف سب سے بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بالآخر اقوام متحدہ سے رابطہ کر لیا ہے اور بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے خلاف ڈوزیئر جمع کروا دیا ہے۔ اس کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی ہے جس میں انڈین ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھی شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی سے متعلق ڈوزئیراقوام متحدہ میں جمع کرادیا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ڈوزیئر اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریز کے سپرد کیا۔ پاکستان نے ڈوزیئر میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اورغیرمستحکم کر نے سے روکے کیوں کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل کو ڈوزیئر کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی دیا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کا بھی حوالہ دیا گیا جب کہ خط میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے امن کی پالیسی پر گامزن ہے ، ترقی کے لیے تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے اور اقتصادی ترقی اورخوشحالی علاقائی تعاون سے ہی ممکن ہے جب کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔
سرتاج عزیز نے خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں معاملیکا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور اقوام متحدہ بھارت کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیوں سے روکے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…