جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

بھارت میں مندر کی دیوارپرلکھے پیغام نے خوف و ہراس پھیلادیا،بڑے خطرے کااپنی آمد سے پہلے بڑا اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2017 |

شملہ ( آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے مندر کی دیوارپر داعش کی طرف سے ’ہم جلد آرہے ہیں‘ کی سرخ تحریر نے ہلچل مچادی اور ہندوکمیونٹی سمیت علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق داعش میں شمولیت کے خواہشمند شخص کی گرفتاری کے بعد ضلع سولان کے علاقے دھرم پورمیں مناسادیوی مندرکی دیواراورداخلی دروازے پرعربی اور انگریزی میں ’آئی ایس آئی ایس جلد آرہی ہے‘ کی تحریرنے ریاست کو ہلاکر رکھ دیا جس کی نشاندہی کے بعد معاملے سے پنچائیت کے سربراہ نے پولیس کو اطلاع دیدی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر اردویاعربی میں لکھی تحریرکی وضاحت کیلئے مقامی لوگوں کی مدد لی اور عربی زبان میں لکھاتھاکہ ’ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘۔آخری اطلاعات کے مطابق یہ تحریر لکھنے والے کسی شخص کا سراغ نہیں لگایا جاسکا اور تحقیقات جاری ہیں جبکہ کچھ اطلاعات ہیں کہ ایسی ہی تحریر مندر کے قریب واقع ایک گھر پر بھی لکھی گئی۔رپورٹس کے مطابق اس علاقے سے پہلے کبھی ایسی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں اور امن وامان تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…