جدہ(نیوزڈیسک)ایک ہی دن پیداہونیوالے سعودی جوانوں کی ترکی میں ایک ہی دن المناک موت،افسوسناک واقعہ۔یہ دونوں سعودی نوجوان گزشتہ دنوں استنبول میں ہونیوالے بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ۔استبول دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں احمد اور محمد کے بھائی نے ایک عرب اخبارسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس رات ترکی کے نائٹ کلب میں دھماکہ ہوا تھا اس وقت میں ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ اچانک مجھے دھماکہ کی خبر سننے کو ملی اس کے بعد میں نے اپنے بھائیوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے اس کے بعد کبھی بھی رابطہ نہ ہوسکا۔انہوں نے بتایاکہ مجھے یہ معلوم تھا کہ وہ ترکی میں نیوائیر نائٹ منانے گئے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ بھی دھماکے والی جگہ پر موجود ہوں گے بعد میں میرے بھائیوں کے ڈرائیورنے فون پر بتایاکہ دونوں ترکی کے اس نائٹ کلب میں ہیں جہاں دھماکہ ہوا ہے ۔اس موقع پرانہوں نے بتایاکہ مجھے دونوں بھائیوں کی لاشیں موصول ہوگئی ہیں ۔