بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں گوادر کے بعدچین نے سری لنکا کوبھی بڑی خوشخبری سنادی،زبردست اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (آئی این پی ) سری لنکا کی حکومت نے گذشتہ روز کہا کہ وہ ماہ رواں کے اواخرسے قبل اس ملک کے جنوبی حصے میں ہم بن ٹوٹا بندر گاہ کے بارے میں ایک چینی کمپنی کے ساتھ تین اہم سمجھوتوں پر دستخط کرے گی ، سری لنکا کے وزیر بین الاقوامی تجارت ملک سمارا وکریما نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پہلے معاہدے پر چائنا مرچنٹس ہولڈنگز لمٹیڈ کے ساتھ 7جنوری کے بعد دستخط کئے جائیں گے ، اسے ہم بن ٹوٹا بندرگاہ کے حصص کا 80فیصد دیا جائے گا ، جن تین معاہدوں پردستخط کئے جانے کی توقع ہے کہ ان میں مشترکہ منصوبے کا معاہدہ ،لیز معاہدہ اور رعایتی معاہدہ شامل ہیں ۔سمار ا و کریما نے کہا کہ اس معاہدے سے ملک کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ تمام معاہدوں کے مسودے اس طرح مرتب کئے گئے ہیں تا کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ فائد ہ پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے روزگار کے کافی مواقع بھی پیدا ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ چائنا مرچنٹس ہولڈنگز کے ساتھ معاہدے کی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے جنوب میں زبردست ترقیاتی مہم کیلئے کسی ملک کو سرکاری اراضی فروخت کرنے کی اطلاع کو بھی مسترد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نجی اراضی کاصرف پانچ فیصد استعمال کیا گیا ہے اور تمام معاہدوں پر 99سال کے پٹے پر دستخط کئے جائیں گے ، سری لنکا کو توقع ہے کہ امسال دو سے تین بلین مالیت کی غیرملکی سرمایہ کاری کی جائیگی جبکہ اسے مستقبل میں مجموعی طورپر 50بلین ڈالر یا اس سے زیادہ کی سرمایہ کار ی کی توقع ہے ۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…