نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے کہاہے کہ انڈرولڈڈان دائود ابراہیم کی 15ہزارکروڑ سے زائد جائیدادکومتحدہ عرب امارات حکومت نے قبضے میں لے لیاہے ۔یہ دعوی بھارتی جنتاپارٹی نے کیاہے ۔بی جے پی نے اپنے دعوے میں کہاکہ متحدہ عرب امارات میں داؤد ابراہیم کی جائیداد کو بھارتی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈوزئیر کی وجہ سے ضبط کیاگیاکیونکہ ان ڈوزئیرمیں داودابراہیم کی جائیدادکے بارے میں ٹھوس ثبوت فراہم کئے گئے تھے ۔
بی جے پی نے پارٹی کی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پراس کام کاتمام کریڈٹ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کودے کران کی بڑی کامیابی قراردی ہے ۔بی جے پی نے مزید کہاہے کہ دائودابراہیم کوبھارت واپس لانے کےلئے مودی حکومت کوششیں کررہی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں دائود ابراہیم کے خلاف ایسی کارروائی ہوگئی جوکسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھی
6
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں