استنبول( آن لائن) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولونے کہا صدر بشار الاسد ایران پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں فائر بندی معاہدے کے خلاف ورزیاں بند کریں۔ ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے امن مذاکرات کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔ ادھر شدید سرد موسم کے سبب حلب کے کھنڈرات میں شہریوں کی واپسی دو روز میں2200خاندان ہنانو ہاﺅسنگ ڈسٹرکٹ آگئے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے نمائندے ساجد ملک نے کہی۔