استنبول ( مانیٹرنگ ڈیسک)استنبول نائٹ کلب حملہ اورٓ کی اہلیہ نے کہاہے کہ وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کا شوہر داعش سے متاثر ہے۔ ملازمت کے لیے ترکی آئے تھے، حملے سے تعلق کے شبے میں استنبول ایئرپورٹ سے دو غیرملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اسے حملے کا علم ٹی وی دیکھ کر ہوا، حملہ آور بیوی اور دو بچوں سمیت نومبر میں کرغزستان سے ترکی آیا تھا۔