منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

برطانوی پولیس نے ایک پاکستانی شہری قتل کر دیا ، وہ کون تھا ؟

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)برطانیہ کے علاقے ہڈرزفیلڈمیںپولیس کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں پاکستانی نژادیاسریعقوب جا ں بحق ہوگیاہے۔ کمالیہ سے تعلق رکھنے والے یاسریعقوب کی گاڑی سے اسلحہ برآمدکرنیکادعویٰ بھی کیاگیاہے۔یاسریعقوب کے اہل خانہ کاکہناہے کہ انکے بیٹے کوموٹروے کے جنکشن ٹوئنٹی فور پرگولی ماری گئی تھی۔گولیاں ونڈاسکرین توڑتی ہوئی اسے جالگیں اور وہ دم توڑگیا،یاسر یعقوب ایک بچی کاباپ تھا۔پولیس نے اسکی گاڑی سے اسلحہ برآمدکیے جانے کابھی دعوی کیاہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایم سکسٹی ٹو 62 شا ہرا ہ پر تین اور بریڈفورڈمیںکار روک کر مزید دو گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ یعقوب پر منشیات کی اسمگلنگ کاالزام تھا اور اسے سن دوہزار دس میں قتل کے ایک مقدمے کا بھی سامنا ہوچکا ہے۔
یعقوب کے گھر میں کئی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے۔ یاسریعقوب کے گھرکے باہر عزیزوں اور دوستوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جن کاکہناہے کہ ہرشخص میں خرابی ہوتی ہے مگر کسی کو سڑک پراس طرح قتل کردینا،سمجھ سے بالاترہے،اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے لواحقین شدیدصدمے سے دوچارہیں اور وہ فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری کرنانہیں چاہتے۔انڈی پین ڈینٹ پولیس کمپلینٹ کمیشن واقعے کی تحقیقات کررہاہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ تحقیقات پیچیدہ نوعیت کی ہیں مگر پیشرفت ہورہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…