جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑا جھٹکا،اپنے ہی ساتھ چھوڑ گئے

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ کے پارٹی اراکین نے خفیہ ووٹنگ میں اپنی جماعت کے قائدین کی رائے کے خلاف ووٹ دیا،رپبلکنز کی نو منتخب کانگرس نے شدید ردعمل کے بعد سیاسی بدانتظامیوں کی تحقیقات کرنے والے آزاد ادارے کو بند کرنے کے منصوبہ کا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپبلکن جماعت کے اراکین نے خفیہ ووٹنگ میں آفس آف کانگریشنل ایتھکس یا اخلاقیات کے بارے میں آزاد ادارے کو بند کرنے کے حق میں اپنی جماعت کے قائدین کی رائے کے خلاف ووٹ دیا۔

جس پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رپبلکن جماعت کے ان اراکین کو تنقید کا نشانہ بنایا جنھوں نے کانگرس کے ممبران پر نظر رکھنے والے آزاد ادارے کے اختیارات کم کرنے کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔نو منتخب صدر نے اس بارے میں ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیکس اور صحت عامہ کی اصلاحات سمیت دیگر بہت سے اہم امور ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔یہ خفیہ اقدام جو کہ 115ویں کانگریس کے پہلے دن حاوی رہا کو ایک ہنگامی میٹنگ میں واپس لے لیا گیا۔یاد رہے کہ امریکہ کو کرپشن سے پاک کرنا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کا ایک اہم وعدہ تھا۔

ڈیموکریٹ جماعت کے اراکین نے اس مجوزہ ترمیم پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے جس کے نو منتخب کانگرس کے پہلے اجلاس میں منظور ہونے کی توقع تھی۔ایوان نمائندگان کے رپبلکن اراکین کی طرف سے پیر کی شب قواعد و ضوابط میں تبدیلی کی کوشش کو ڈیموکریٹس ارکان، طرز حکمرانی پر نظر رکھنے والے غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں اور سیاسی مبصرین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لیکن رپبلکن پارٹی کو وفاقی حکومت کی تمام سطحوں پر حاصل اکثریت اور اختیار اور عوام کی طرف سے عدم دلچپسی کے باعث اس ترمیم کا منظور ہو جانا اب بظاہر واضح ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ہر معاملے پر فوری ٹویٹ کر کے اپنی رائے کے اظہار کی عادت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ کس قدر جلد سیاسی معاملات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مجوزہ ترمیم کی مخالفت کر دی ہے لہذا اب ایوان میں رپبلکن اراکین کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا وہ اپنے نو منتخب صدر کو حلف اٹھانے سے قبل ہی ناراض کرنا چاہتے ہیں۔نو منتخب صدر کے لیے اب یہ ایک کڑا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اپنی جماعت کے ارکان کو قائل کرتے ہیں۔ یا وہ اپنے صدارتی اختیارات کو استعمال کر کے اپنی جماعت کے اراکین کو اپنی بات ماننے پر مجبور کرتے ہیں۔قبل ازیں امریکہ میں رپبلکن ایوانِ نمائندگان نے اراکین کانگرس کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرنے والے آزاد ادارے کے اختیارات کم کرنے کے لیے رائے شماری کی۔

اگر یہ ترمیم منظوری کر لی جاتی ہے تو کانگرس کا اخلاقیات سے متعلق ادارہ جو کہ آزاد حیثیت سے کام کرتا تھا اب ایوان کی ایتھکس کمیٹی کے ماتحت آ جائے گا۔نو منتخب کانگرس کا اجلاس جب منعقد ہو گا تو اس ترمیم کو ایوان کیسامنے رکھا جائے گا۔ایوان میں موجود ریپبلکن پارٹی کے رہمنا بھی اس تبدیلی کے مخالف ہیں۔ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے اس ووٹنگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔نئی تجاویز کے مطابق مجوزہ ادارے کے پاس یہ اختیارات نہیں ہوں گے کہ وہ گمنام ذرائع سے معلومات لے سکے نہ ہی اس کا کوئی ترجمان ہو گا اور وہ ہاؤس ایتھکس کمیٹی کے ماتحت کام کرے گا۔یہ بھی تجویز ہے کہ قانون دانوں پر لگنے والے الزامات کی تشہیر نہ کی جائے اور انھیں منظر عام پر نہیں لایا جائے جیسا اب کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ کی بھی رکن کے خلاف تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رجوع کرنے سے پہلے کمیٹی کے ممبران سے اجازت لینی ضروری ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…