بیجنگ (آئی این پی ) چینی کمپنیوں نے 2016 میں امریکہ میں 45.6 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، یہ سرمایہ کاری 2015ء سے تین گنا زیادہ ہے ،2000 کے بعد سے، چین کی طرف سے ا مریکہ میں 109 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اور ایک لاکھ ملازمتیں پیداکی گئیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 ء امریکہ میں چینی کمپنیوں نے 2015ء کی نسبت 3گنا زیادہ سرمایہ کاری کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، چینی کمپنیوں نے 45.6 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس کے بعد چین کی طرف سے ا مریکہ میں سرمایہ کاری کا کل حجم 109 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔2000 کے بعد سے اب تک چینی کمپنیوں نے امریکہ میں ایک لاکھملازمتیں پیدا کیں ۔
سرمایہ کاری کا 90 فیصد ہوٹلوں ، مواصلات ،تفریح اور فنانس سمیت اعلیٰ درجے کی میوفیکچرنگ کی صنعتوں پر خرچ کیا گیا ۔ گزشتہ سال سب سے زیادہ چینی سرمایہ کاری امریکہ کی 50ریاستوں میں سے نیویارک، کیلی فورنیا، ورجینیا، ٹیکساس اور کینٹکی سمیت 47 میں کی گئی ۔ 2013ء میں چین کی سب سے بڑی تونائی کمپنی نے ہوسٹن میں نو تحقیقاتی مراکز قائم کیے جنہوں نے ہیوسٹن میں مقامی روزگار اور کاروبار کے تنوع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔