کابل/ماسکو (آئی این پی)روس نے حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ فہرست سے نکالنے کے معاملے کو بلاک کردیا۔افغان میڈیاکے مطابق روس نے حزب الاسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے عمل کو بلاک کردیا ہے۔
ترجمان حزب الاسلامی نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیرملکی حکومتوں اور اقوام متحدہ پر گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سینکالنے پر زوردے۔یاد رہے کہ گلبدین حکمت یار افغان جہاد کے دوران اسکے صف اول کے رہنماؤں میں سے تھے، بعض ازاں وہ ایران چلے گئے تھے، جہاں طویل عرصے تک جلاوطنی کے بعد وہ اب افغانستان میں موجود ہیں۔