کولمبو (آئی این پی ) کولمبو میں پاکستان ہائی کمیشن نے منگل کو کہا کہ پاکستان کی بحری سکیورٹی کے دو جہاز خیر سگالی مشن پر رواں ہفتے سری لنکا آئیں گے ۔
ہائی کمیشن نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برادرانہ تعلقات کے اظہار کے طورپر پاکستانی بحریہ کی سکیورٹی کے جنگی جہاز ( پی ایم ایس ایس ) ہنگول اور باسول جمعرات کو چارروزہ دورے پر کولمبو بندرگاہ پر پہنچیں گے ، خیر سگالی کے طورپر پاکستان کے بحری جہاز مسلسل سری لنکا دورہ کرتے ہیں ان دوروں کا مقصد سری لنکا اور پاکستان کے درمیان موجودہ مضبوط تعلقات کو مستحکم بنانا ہے ، دورے کے دوران مشن کمانڈر اشفاق علی سری لنکا کی بحریہ ، کوسٹ گارڈ اور ویسٹرن نیول ایریا کے کمانڈروں سے رسمی ملاقات کریں گے ،
کولمبو میں قیام کے دوران پی ایم ایس ایس ہنگو ل اور بسول سری لنکا کے ہم عصر وں کے ساتھ پیشہ وارانہ بحری مشقوں میں حصہ لیں گے اس کے علاوہ و ہ دوستانہ باسکٹ بال اور والی بال میچ بھی کھیلیں گے ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط بحری تعلقات ہیں اور کثیر الجہتی تعاون میں ملوث ہیں ۔