ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کویت میں عدالت کا کم سن بچی کے قاتل والدین کو سزائے موت کا حکم

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(آئی این پی )کویت میں ایک عدالت نے ایک جوڑے کو اپنی 3 سالہ بچی کو اذیتیں دے کر قتل کرنے کے جرم میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابقکویت میں ایک عدالت نے ایک جوڑے کو اپنی 3 سالہ بچی کو اذیتیں دے کر قتل کرنے کے جرم میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق قاتل ماں باپ دونوں کویتی ہیں۔انھیں مئی میں اپنی بچی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔وہ اپنی بچی کو اس دم توڑنے تک مارتے پیٹتے رہے تھے اور پھر انھوں نے اس کی لاش کو ایک ہفتے تک فریزر میں چھپائے رکھا تھا۔عدالتی بیان میں صرف فیصلے کا متن جاری کیا گیا ہے لیکن وقوعے کے وقت منظرعام پر آنے والی رپورٹس کے مطابق دونوں میاں بیوی کو اپنی بچی کے مسلسل رونے چلانے کا غصہ تھا اور انھوں نے اس کو مار پیٹ کر ہمیشہ ہی کے لیے چپ کرا دیا تھا۔کویتی وزارت داخلہ کے مطابق بچی کے کندھوں اور ٹانگوں پر جلنے کے زخم پائے گئے تھے۔

اس کے بعد پولیس نے چھبیس سالہ باپ سالم بوہان اور تیئیس سالہ والدہ عامرہ حسین کے خلاف قتل کی فرد الزام عاید کی تھی اور پھر ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا۔وزارت کا کہنا ہے کہ یہ دونوں میاں بیوی نشے کے عادی تھے۔ماتحت عدالت نے سوموار کے روز انھیں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے لیکن یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے۔دونوں مجرمان اپیل عدالت اور سپریم کورٹ میں اس سزا کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کویت میں سزائے موت کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا۔اس خلیجی ریاست میں 2007 سے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے اور اس وقت دسیوں مجرم پھانسی کے منتظر ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…