کابل(آئی این پی )افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ نورستان میں 4پاکستانی شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق ڈیورنڈلائن پر واقع مشرقی صوبہ نورستان کے ضلع کمادیش میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 4پاکستانیوں کو ہلاک کردیا۔ایک پولیس کمانڈر نے الزام عائد کیاہے کہ چاروں شدت پسند تھے اورڈیورنڈلائن کے دوسری طرف سے نورستان میں داخل ہوئے تھے جنھیں بارڈر پولیس نے ہلاک کردیا اس دوران افغان سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
افغانستان جانیوالے پاکستانیوں کیخلاف انتہائی اقدام،4پاکستانی ہلاک،سنگین الزام عائد کردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں