منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

سابق ملکہ حسن کو گرفتار کرلیا گیا ۔۔ وجہ انتہائ شرمناک

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(آن لائن) سابق امریکی ملکہ حسن جنیفر سوزین کلائن کو منیسوٹا پولیس نے سپر اسٹور کو دھوکا دینے اور ہزاروں ڈالر کا نقصان پہنچانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔50 سالہ جنیفر 1988 میں مسز منیسوٹا اور مسز امریکا پیجیئنٹ رہ چکی ہیں جبکہ چند روز پہلے انہیں ایک مقامی سپر اسٹور کو دھوکا دے کر 5000 ڈالر نقصان پہنچانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے منیسوٹا کے میکیز اسٹور سے ہزاروں ڈالر کے ڈیزائنر کپڑے خریدے لیکن ہفتے بھر بعد ہی اسٹور کی دو الگ الگ شاخوں میں ایک ہی لباس واپس کیا اور مجموعی طور پر 5500 ڈالر کی رقم لے لی۔ بعد میں جب اسٹور ملازمین پر انکشاف ہوا کہ جنیفر کے لوٹائے ہوئے لباس نہ صرف جعلی تھے بلکہ استعمال شدہ اور خراب حالت میں تھے تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو خبر کردی۔اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منیسوٹا پولیس نے جب جنیفر کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے خریدے گئے اصلی ڈیزائنر لباس کے علاوہ دوسرے کئی قیمتی لباس بھی برآمد ہوئے جن کی نقول واپس کرکے اسٹور سے رقم اینٹھی گئی تھی؛ جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔امریکہ میں یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی ملکہ حسن اور ایسے دوسرے اعزازات رکھنے والی مشہور خواتین سپر اسٹورز سے قیمتی اشیاء4 چرانے کی مرتکب پائی جاچکی ہیں۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…